Monday, October 26, 2020
Home Trending پیپلز پارٹی کا جلسہ، پولیس کی موبائل فون سروس بند رکھنے کی...

پیپلز پارٹی کا جلسہ، پولیس کی موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش

mobile-services-blocked-in-pakistan-640x334کراچی، کراچی میں کل ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کے سلسلے میں سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی جانب سے حکومت سے موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کیلئےپلان ترتیب دے دیا، جبکہ 22 ہزار 500 پولیس اہلکار جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو مجموعی سیکیورٹی کے نگراں ہوں گے، سندھ ریزروپولیس کے ساتھ رینجرز کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے،شہر بھر میں پارکنگ کے لیے 27 جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے،نگرانی کیلئے واک تھرو گیٹ اور کئی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ وی آئی پی روٹس پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں،جلسہ گاہ آنے والوں کے راستوں پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...