Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم پولیس ورینجرز کی کارروائیاں، گینگ وار کے 5 مبینہ ملزمان ہلاک

پولیس ورینجرز کی کارروائیاں، گینگ وار کے 5 مبینہ ملزمان ہلاک

crimeکراچی، شہر کے مختلف علاقوں ملیر بھون شاہ مزار، منگھو پیر، سلطان آباد، اور لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملیر کے علاقے بھون شاہ مزار کے قریب رینجرز اور پولیس نے چھاپا مارا ۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے 4 ملزمان مارے گئے۔ پولیس ذرائع کا دعوی ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق با با لاڈلہ گروپ سے ہے۔ ان میں سے ایک ملزم کی شناخت ڈاکٹرشعیب کے نام سے ہوئی ہے جو گینگ وار کا مقامی کمانڈر بتایا جاتا ہے۔ دیگر 3 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ملزموں کے قبضے سے 3 دستی بم اور تین پستول بھی برآمد ہو ئے ہیں۔ لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں بھی قانون نافذ کر نے والے اہل کاروں اورگینگ وار ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم سلمان ہلاک ہو گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق مرنے والے ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھاجو ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور رینجرز کی موبائل پرحملے میں بھی ملوث تھا ۔ ادھر منگھو پیر سلطان آباد میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ۔کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...