Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت کراچی، سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹیم...

کراچی، سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹیم کی کارروائی

Shoaib Siddiqui KPCکراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سیکرٹری آر ٹی اے منشاد علی کی سربراہی میں قائم ٹریفک چیکنک کے حوالے سے خصوصی ٹیم نے تین ماہ کے دوران غیر معیاری سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے، دھواں چھوڑنے، شور مچانے والی گاڑیوں، روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں، سگنل توڑنے والوں سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے 62 ہزار 340 چالان کئے گئے ہیں جبکہ 1 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سیکرٹری آر ٹی اے منشاد علی کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پر کیا۔ کمشنر کراچی کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ تین ماہ کے دوران ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 1105 چالان جبکہ 292500 جرمانے، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 26795 چالان، 6895930 جرمانے، ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 21478چالان، 5781310 جرمانے، ڈسٹرکٹ ملیر میں 2037 چالان جبکہ 1511754 جرمانے، ڈسٹرکٹ ساو¿تھ میں 9565 چالان جبکہ 354700 جرمانے اور ڈسٹرکٹ کورنگی میں 1360 کا چالان اور 360900 روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ انسانی جان سے زائد کسی بھی چیز کی اہمیت نہیں ہے اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کےلئے ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور ان پر عمل درآمد کروایا جائے جبکہ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان ومال کی حفاظت کےلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، سڑک کے مخالف سائیڈ (ون وے) پر سفر نہ کریں، سگنل کا احترام کریں، خاص طور پر نوجوان ون ویلنگ سے پرہیز کریں، اس سے نا صرف نوجوانوں کی جان بلکہ عمر بھر معذوری کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ کمشنرکراچی نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جاری مہم کو مزید مو¿ثر بنایا جائے اور بار بار خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...