Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کا موہن جو ڈرو دورہ

امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کا موہن جو ڈرو دورہ

amrecaکراچی،  کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے موہن جو ڈرو کا دورہ کیا،اس موقع پر بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے اور رقص بھی کیا۔امریکی قونصل جنرل موہن جو ڈرو اور نوڈیرو گئے،جہاں انہوں نے اسکول کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے۔ امریکی قونصل جنرل کی اہلیہ نے رقص بھی کیا۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کوئی بڑا مسئلہ نہیں اور نہ ہی اس کے باعث امریکہ کی جانب سے کوئی ترقیاتی منصوبہ ملتوی کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ صرف کرنسی نوٹ پر موئن جو دڑو کو دیکھا تھا۔پہلی مرتبہ یہاں کی قدیم تہذیب دیکھنے کا موقع ملا۔امریکی قونصل جنرل نے کہاکہ موئن جو دڑو کی ترقی اور قدیم آثار کے تحفظ کے لیے اگر حکومت سندھ نے کوئی ترقیاتی منصوبہ بنایا تو ہم تعاون کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...