وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے چین سے منگوائے گئے 52 فائرٹینڈرز گورنر ہاؤس منتقل کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرٹینڈرز گورنر ہاؤس میں تقریب کے بعد فائربریگیڈ کے حوالے کیے جائیں گے۔ چیف فائر آفیسر مبین احمد کا کہنا ہے کہ نئے فائرٹینڈرز جدید ہیں اور ان میں الیکٹرونک سسٹم ہے، نئے فائرٹینڈرز کی آمد سے کراچی میں آتشزدگی کے واقعات سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔