ہر سال کی طرح اس بار بھی پانچ فروری کو پاکستان، آزاد کشمیر اور کنٹرول لائن کے اس پار یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبے اور عزم سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے حق خود اداریت کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، یوم یکجہتی کمشیر کی مناسبت سے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں اور ہائی کمیشنز میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی، دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کریں گے۔