اسلا م آبادپاکستان میں فائیو جی سروس تاخیر کا شکار ہو گئی،وجوہات بھی سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق پاکستان میں دسمبر میں 5 جی سروس کی آمد تاخیر کاشکارہو گئی،پی ٹی اے نے 5 جی ٹیکنالوجی میں تاخیر کی وجوہات وزارت آئی ٹی کو بھجوا دیں ۔ موبائل کمپنیوں نے مستقبل قریب میں فائیو جی ٹیکنالوجی میں عدم دلچسپی کااظہارکیا،رپورٹ کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ،مہنگائی، روپے کی گراوٹ بھی وجوہات میں شامل ہیں،فائیو جی کی کامیابی کیلئے فور جی کی زیادہ سے زیادہ رسائی ضروری قراردیدی گئی،ملک میں فائیو جی سروس کی آمد آئندہ سال جون تک متوقع ہے۔