Wednesday, October 28, 2020
Home Trending جمعیت کے زیر اہتمام دو روزہ ٹیلنٹ ایکسپو2014 کا آغاز

جمعیت کے زیر اہتمام دو روزہ ٹیلنٹ ایکسپو2014 کا آغاز

Photo3920کراچی۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میںدو روزہ ٹیلنٹ ایکسپو 2014 کا افتتاح ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حا فظ نعیم الرحمن افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں رکن قومی اسمبلی عبدلحکیم بلوچ، وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، وائس چانسلر جناح یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب اور پروفیسر سلیم مغل و دیگر تھے۔ نمائش کا انعقاد ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ۶ میں کیا گیا۔ نمائش میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی ۵۶ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کر کے ملک کو مستقبل کو تابناک بنایا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اہل مغرب میں اس وقت مایوسی کی سی کیفیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ کامیاب نمائش کے انعقاد پر اسلامی جمعیت طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ ذرائع ابلاغ پر نوجوانوں اور اساتذہ کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہاہے۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کو جامعہ اردو میں مفت تعلیم مہیا کی جائےگی۔بعد ازاں مہمانوں میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ نمائش دو روز جاری رہیگی ۔ نمائش میں طلبہ کی ایجادات سمیت مختلف اداروں کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ اس دوران محتلف مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...