Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے حکومت چین کی گود میں بیٹھنے کے بجائے آزاد پالیسی خارجہ اپنائے،...

حکومت چین کی گود میں بیٹھنے کے بجائے آزاد پالیسی خارجہ اپنائے، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

g mujtaba2پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چئےرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی نے بحیرہ ہند اور بحیرہ عرب سے لیکر بحیرہ بنگال تک عالمی طاقتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور گوادربندر گاہ و بلوچستان کو فروخت کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور خصوصا گوادر کی بندر گاہ کو کسی ایک طاقت کے حوالے کرنے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا اور عالمی طاقتوں کی رسہ کشی سے پاکستان کی خود مختاری و سلامتی مجروح ہوگی۔انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان چین کی گود میں بیٹھنے کے بجائے آزادانہ خارجہ پالیسی اپنائے جو کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا خواب تھا،انہوں نے کہا کہ چین توانائی کی تحفظ کی کوششوں میں پاکستان کی بندر گاہوں اور گیس پائپ لائن منصوبوں پر سرمایہ کاری کا خواہ ہے۔ڈاکٹر غلام مجتبی نے کہا کہ جوں جوں خطے میں چین اور بھارت کے اثرات بڑھتے جائیں گے امریکہ طاقت کے توازن کو قائم رکھنے کے لئے خطے میں اپنی طاقت میں اضافہ کرے گا جو کہ خطرے کی گھنٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بحیرہ ہند اور اس ملحق علاقوں پرمسلمان تاجروںکا عمل دخل تھا پھر پرتگالیوںنے ساحلی علاقوں پر قبضہ جمایا اور بعد ازاں برطانیہ نے پورے ہندوستان پر اپنی عمل داری قائم کرلی،غلام مجتبی نے کہا کہ اس وقت بحیرہ ہند پر امریکا کے گہرے اثرات ہیں اور امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے بحیرہ ہند پر دوسری قوتوں کے اثر و نفوذ قطعی قبول نہیں کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...