Wednesday, October 28, 2020
Home Trending 9محرم کے جلوس پر خود کش حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام

9محرم کے جلوس پر خود کش حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام

300100-Bombweaponسی آئی ڈی پولیس نے9محرم کے جلوس پر خود کش حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا، کالعدم تنظیم کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرکے بارود سے بھری موٹر سائیکل،بال بم اور بڑی تعداد میں دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے پولیس افسران کی ہٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی ہے، ادھراورنگی ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے حلیم پکانے کی تیاری میں مصروف افراد پر کریکر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت17 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی کے انسداد انتہا پسندی سیل کے ڈی ایس پی علی رضا نے گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں قائم اپنے دفتر میں اتوار کی شب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 5ملزمان عظیم احمد، شاہ جہاں عرف احمد علی عرف عدنان، فرحان عرف گڈو، عمران حسین عرف ٹھیکیدار اور محمد شاکر کوگرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد سے بھری موٹر سائیکل برآمد کی گئی جسے ملزم فرحان عرف گڈو نے 9 محرم الحرام کے جلوس میں شامل ہوکر دھماکے سے اڑانا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...