بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانپاکستان اور روس کےدرمیان بڑا معائدہ

پاکستان اور روس کےدرمیان بڑا معائدہ

پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑا معاہدہ ہوگیا، جس کے تحت دونوں ممالک میں سفر اور سامان کی آسانی سے ترسیل ممکن ہوگی ملاقات میں مولانا اسعدمحمود نے پاکستان اور روس کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدہ سے پاکستان اور روس کے مابین روڈ کے ذریعے سفر اور سامان کی آسانی سے ترسیل ممکن ہوگی اور ٹرانسپورٹ آپریشنز روڈ ٹرانسپورٹ پرمٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آپریشنل طریقوں پر اتفاق کرنے اور نفاذ سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشتر کہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ روس وسائل سے مالا مال اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ملک ہے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور عوامی روابط قائم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں امن بحال ہو گا تا کہ تجارتی سرگرمیاں معمول کےمطابق چل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code