بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیتین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج

تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر16 بی میں 3 سگے بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 5 سے 6 ملزمان نے 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میرے بھتیجوں کا 3 روز قبل چند لڑکوں سےجھگڑا ہوا تھا، شبہ ہے انہی لڑکوں نے میرے بھتیجوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔مدعی مقدمے نے کہا کہ فائرنگ کی آواز سن پرموقع پر پہنچے تو ملزمان فرارہورہے تھے۔یاد رہے ہفتے کو کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں 5 سے 6 ملزمان نے 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکےقتل کردیاتھا، مقتول نظرمحمد،خیال محمد اور سعید محمد کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا، نیو کراچی گبول ٹاون میں محنت مزدوری کرتے تھے۔علاقے میں منشیات بیچنے والوں سے چند روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے 14خول ملے ہیں جنھیں فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے، ورثاء سے رابطے میں ہیں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code