بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeسائنس اور ٹیکنالوجیبیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی کرسی تیار

بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی کرسی تیار

بین الاقوامی سطح پر معروف جرمن کار کمپنی ووکس ویگن کے ماہرین نے ایسی ہائی ٹیک آفس چیئر (کرسی) بنائی ہے جو 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ بھی سکتی ہے

ہائی ٹیک اداروں اور دفاتر میں استعمال ہونے والی کرسیاں خوبصورت ہوتی ہیں لیکن یہ کرسیاں زیادہ سے زیادہ یا تو واٹر پروف (پانی سے خراب نہ ہونے والی ) ہوتی ہیں یا پھر اسٹین پروف (زنگ نہ لگنے)۔

جرمن کار کمپنی واکس ویگن کے ماہرین نے ایسی ہائی ٹیک آفس چیئر (کرسی) بنائی ہے جو اس پر بیٹھنے والے کی مرضی کے مطابق 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ بھی سکتی ہے۔

واکس ویگن کے اس منفرد منصوبے کا مقصد دفتری کرسی میں ان خصوصیات کو شامل کرنا تھا جو کمپنی کی گاڑیوں میں موجود ہوتی ہیں۔

گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے ماہرین نے اس آفس چیئر میں نا صرف ایک بلٹ ان (built-in) موٹر اور ڈرائیونگ کنٹرول سسٹم لگایا ہے بلکہ اس کرسی میں سیٹ بیلٹ، بلٹ ان (built-in) اسپیکر، اور کرسی کے پہیوں کے لیے تیار کردہ خصوصی رم بھی ڈیزائن کئے ہیں۔

مستقبل کے دفتر کی اس کرسی میں تصادم سے بچاؤ کے سینسر، بیک اپ کیمرہ، ٹچ اسکرین ڈسپلے، بازوؤں رکھنے کی جگہ پر ہیڈ لائٹس، ایل ای ڈی پارٹی لائٹس، یو ایس بی (USB) چارجنگ اور دستاویزات محفوظ رکھنے کے لئے ایک چھوٹی جیب بھی شامل ہے۔

ووکس ویگن کا دعویٰ ہے کہ یہ ہائی ٹیک آفس چیئر اس میں نصب بیٹری کو مکمل چارج کئے جانے کی صورت میں 12 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے، بیٹری خراب ہونے کی صورت میں آسانی سے بدلی بھی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code