Sunday, November 1, 2020
Home کالم /فیچر نواز شریف وعدہ کب پورا ہوگا؟؟؟ (حفیظ خٹک)

نواز شریف وعدہ کب پورا ہوگا؟؟؟ (حفیظ خٹک)

aafia-siddiqui-608اٹھارہ کڑور سے زائد پاکستانیوں کے منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف، بے نظیر بھٹو شہید کے بعد دوسرے وزیراعظم ہیں جو انتخابات میں کامیابی کے بعد تیسری بار پاکستان کے وزیر اعظم بنے۔ اسلام آباد میں حلف نامہ اٹھانے کے بعد جب میاں صاحب پہلی بار کراچی دورے پر آئے تو انہوں نے اس قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہل خانہ سے بھی خصوصی ملاقات میں وعدہ کیا کہ عافیہ کے بارے وہ امریکہ کے دورے کے دوران  امریکی صدر باراک اوبامہ سے بات کریں گے تا کہ قوم کی بیٹی کوعافیہ کو نہ صرف رہائی دلوائی جائے بلکہ انہیں باعزت انداز میں پاکستان بھی واپس لایا جائے۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف، نے قوم کی بیٹی کا ذکر انتخابات کے دوران اپنےجلسوں میں بھی کیا۔ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ان کے منتخب ہونے سے پہلے ہونے انتخابات میں عافیہ کا معاملہ ، مسئلہ انتخابی مہم کا خاص حصہ تھا۔ تاہم یہ امر قابل افسوس ہے کہ انہوں نے آج تک اپنی کہی ہوئی باتیں، اور اہل خانہ سے کیے گیا وعدے آج تک پورے نہیں کیے۔ وزیر اعظم پاکستان کا یہ پہلا دورہ نہیں وزیر اعظم بننے کے بعد کئی دورے کیے لیکن انہوں نے ایک بار بھی عافیہ سے ملنا تو درکنار، اس کے بارے میں بات تک کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ کیوں ایسا ہوا؟ کیا وجوہات تھیں؟ یا اس جیسے اور کئی سوالات کے جوابات تو وہی دے سکتے ہیں۔ لیکن عافیہ کے اہل خانہ سمیت پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمان اور دیگر انسان میاں صاحب کے ان معاملات پر آج تک  جواب طلب ہی نہیں بلکہ عافیہ کے واپسی کے منتظر ہیں۔ واپسی کے حوالے سے عافیہ کے بچے و دیگر اہل خانہ سمیت پوری قوم پرامید ہے کہ عافیہ، ایک روز واپس ضرور آئے گی۔
کس انداز میں آتی ہیں یہ معاملہ ان کی سوچ سے باہر تو نہیں تاہم ایک الگ معاملہ سہی۔ ہاں پوری قوم کا نمائندہ وزیراعظم میاں نواز شریف ہیں جنہیں قوم کی بیٹی کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافی پر نہ صرف بات کرنی چاہئے بلکہ اس کی رہائی کیلئے اپنا پورا کردار ادا کرنا چاہئے جو انہوں نے ابھی تک ادا نہیں کیا۔ ان کے ساتھ ملک کی دیگر تمام سیاسی و غیر سیاسی، مذہبی اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں سمیت تمام شخصیات عافیہ کی واپسی تو چاہتے ہیں لیکن یہ عمل کب مکمل ہوگا؟ یہ وہ بھی نہیں جانتے۔ تاہم عافیہ کے معاملے پر سب کی نقطہ نظر ایک ہی ہے کہ اس کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی۔ اسے بغیر کسی جرم کے 80 سے زائد برسوں کی سزا دی جارہی ہے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی عافیہ کے معاملے پر امریکی کردار کے خلاف ہیں وہ بھی عافیہ کے ساتھ انصاف چاہتی ہیں اور اسے جلد رہا ہوتے ہوئے اپنے ملک میں دیکھنا چاہتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ بھی اپنے طور پر کام کر رہی ہیں۔
abc_dvo_drones_131023_wgاس صورتحال میں اب اگر امریکہ کے اپنے عوام یا حکمرانوں کے رویے دیکھنے جائیں تو ان کی اپنی عوام کی اکثریت بھی عافیہ کی آزادی اور جلد واپسی چاہتی ہے۔ حکمران بھی یہ چاہتے ہوں گے  لیکن کوئی واضح فیصلہ یا ذکر نا  کئے جانے کی اصل وجہ بھی پاکستانی حکومت کا راویہ ہے۔ حکومت پاکستان جب عافیہ کے معاملے پر دو ٹوک انداز میں موقف اختیار کرے تو پھر امریکی حکوت کو بھی عافیہ کے معاملے پر اپنا کیا گیا فیصلہ بدلنا پڑے گا۔ لہذا اب یہ تمام تر ذمہ داری وزیر اعظم میاں نوازشریف کی بنتی ہے کہ وہ اس بار امریکہ جائیں تو نہ صرف عافیہ سے ملاقات کریں بلکہ امریکی صدر سے اس کی رہائی اور واپسی کی بھی بات اور مطالبہ کرتے ہوئے اسے واپس لانے کے ممکنہ اقدامات کریں۔ یہ کام جو سابقہ تین حکومتوں نے نہیں کیا وہ کر گزریں  جس سے  ملک کی عوام ان کو اپنے دل میں جگہ دے سکے گی۔ عوام بھی یہ سوچتی اور پوچھتی ہے کہ یہ جو میاں صاحب اب کی بار امریکہ جارہے ہیں تو کیا واپس آتے ہوئے عافیہ کو لے کر آئیں یا نہیں؟ اس بات اور سوال کا جواب میاں صاحب ہی دے سکتے ہیں تاہم امید ہے کہ اس بار کے دورے میں وہ ضرور قوم کی بیٹی کے لیے  کچھ کر گزریں گے۔ ان شاءاللہ
حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...