Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے تحریک انصاف عافیہ صدیقی کی رہائی کی جدوجہد کرتی رہیگی، نعیم شیخ

تحریک انصاف عافیہ صدیقی کی رہائی کی جدوجہد کرتی رہیگی، نعیم شیخ

aafia1عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ امرےکی جج رچرڈ برمن کی جانب سے پراسر انداز میں عافیہ اپیل کیس بند کرنے اور پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے مسلسل وعدہ خلافی اور بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے 31اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کی مساجدکے آئمہ و خطیب حضرات سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی و وطن واپسی کےلئے خصوصی دعا کرانے کی اپیل کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسل میتھوڈسٹ چرچ آف پاکستان کے بشپ ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ ہم نو بشپ 2011 سے عافیہ رہائی مہم میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ایک ہتھیار ہے ۔ ہم 31اکتوبر کو عافیہ بہن کی رہائی کے لئے پاکستان کے تمام چرچوں میں خصوصی دعا کرائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 8نومبر کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی مہم کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ رکھی ہے جس میں غیر ملکی عیسائی مذہبی رہنما بھی شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ دعاﺅں کی برکت سے اللہ امرےکہ کے دل میں ڈال دے کہ وہ بہن عافیہ کو کو رہا کردے۔ انہوں نے کہا کہ میں دسمبر میں روم جاﺅں گا وہاں بھی عافیہ کی رہائی کےلئے آواز اٹھائی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کراچی کے صدر نعیم شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف عافیہ صدیقی کی رہائی کی جدوجہد کرتی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...