Wednesday, October 28, 2020
Home Trending آگ لگی یا لگائی گئی، تحقیقات کررہے ہیں، شرجیل میمن

آگ لگی یا لگائی گئی، تحقیقات کررہے ہیں، شرجیل میمن

Pakistan-sharjeel-memon_12-25-2014_169770_lوزیربلدیات اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کی تحقیقات کررہے ہیں کہ وہاں آگ لگی یا لگائی گئی اور اگر کوتاہی پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
کراچی چیمبرز اور ٹمبر مارکیٹ کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چاہے اب وزارت رہے یا نہ رہے اپنے ادارے میں گھوسٹ ملازمین کو برداشت نہیں کروں گا ، کے ایم سی ہو یا واٹر بورڈ اب ان اداروں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے تاہم اگر اسمبلی میں ٹمبر مارکیٹ کے حوالے سے تحریک التوا آئی تو اس کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک متاثرین کو رہائش فراہم نہیں کی جاتی انہیں عارضی طور پر سرکاری اسکولوں میں ٹہھرایا جائے گا جب کہ ابتدائی طور پر متاثرین کو ایک، ایک لاکھ روپے خرچ کے طور پر دیئے گئے ہیں جو کہ ٹوکن منی ہے اور متاثرین کی بحالی کے لئے 50 فیصد وفاق اور 50 فیصد سندھ حکومت دے گی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ آگ کے باعث قریبی مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جس میں 2 اراکین کراچی چیمبر اور 4 ٹبمبر مارکیٹ سے ہوں گے جب کہ آگ سے متاثرہ عمارتیں اب رہنےکے قابل نہیں اس لئے کمیٹی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر سے متعلق معاملہ بھی دیکھے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...