Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں کاروبار چیئرمین آباد محسن شیخانی نے حکومتی دعوے مستردکردیئے

چیئرمین آباد محسن شیخانی نے حکومتی دعوے مستردکردیئے

abadکراچی ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے غیر منقولہ جائیداد کی ویلیو ایشن نظام کے نفاذمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی شامل ہونے کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ نظام لایا جارہا تھا تو آباد نے حکومت سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔آباد کی جاری کردہ پریس ریلیز میں چیئرمین آباد نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کے باعث تعمیرات صنعت تباہ ہونے کا خدشہ ہے، انھوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈا ر سے اپیل کی ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں کی تعین کے لیے فیڈرل بورڈآف ریونیو کا نافذ کردہ نظام آئندہ بجٹ تک موخر کیا جائےاور اس دوران تعمیراتی صنعت سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ایک جامعہ پالیسی بنائی جائے۔محسن شیخانی نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے غیر منقولہ جائیدادکا ویلیوایشن نظام نافذ ہونے کے بعد صرف 4 ماہ کے دوران ہی تعمیراتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں ، کھربوں روپے کی سرمایہ کاری رک گئی اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا پیسہ بیرون ممالک منتقل ہونا شروع گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں بے روزگاری کا طوفان آجائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...