Tuesday, October 20, 2020
Home Trending آباد وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، سستے گھر بنا کردینے کی...

آباد وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، سستے گھر بنا کردینے کی پیشکش

abad-delegation-meet-to-cm    کراچی،         وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کنٹرکشن اور ہاﺅسنگ انڈسٹری کا پاکستان باالخصوص کراچی کی خوبصورتی اور ترقی میں اہم اور نمایاں کردار رہا ہے اور ہاﺅسنگ انڈسٹری کومزید فروغ دیکر لوگوں کیلئے روزگار کے لاکھوں مواقعے پیدا کئے جا سکتے ہیں اور بے روزگاری کے مسئلے پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ موجودہ کچی آبادیوں کو بہتر انفراسٹریکچر اور جامع منصوبہ بندی کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے، جن سے نہ صرف یہ کہ لوگوں کو رہائش کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج وزیراعلیٰ ہاﺅس میں آباد کے چیئرمین محسن شیخانی کی سربراہی میں آباد کے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر، چیئرمین آباد محسن شیخانی، سینئر وائیس چیئرمین آباد سلیم قاسم پٹیل، وائیس چیئرمین آباد ایم حنیف گوہر سمیت آباد کے دیگر عہدیداروں اورممبران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آباد کی جانب سے منعقدہ حالیہ EXPO میں آباد کی کامیاب نمائش پر بھی آباد کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یہ ویژن اور پروگرام تھا عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دیا جائے۔لہذاہ اسے عملی جامعہ پہننانے کیلئے حکومت نے سستی بستی پروگرام اور کم لاگت ہاﺅسنگ اسکیمیں عوام میں متعارف کرائیں اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سستی بستی میں غریبوں کو مفت پلاٹ دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کم لاگت کی ہاﺅسنگ اسکیمیں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ باقی شہروں میں بھی جلد مکمل ہوجائیں گی۔

اس موقعہ پر آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے درپیش مسائل اور دیگر امور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلے کراچی میں 17 سے 18 فیصد کچی آبادیاں تھیں جوکہ اب بڑھ کر 52فیصد ہوگئیں ہیں جس کے باعث متعدد مسائل بشمول امن و امان کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔لہذاہ ہمیں نئی کچی آبادیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی اورموجودہ کچی آبادیوں کو جامع منصوبہ بندی کے تحت اور بہتر انفراسٹریکچر کی فراہمی کے ساتھ سہولیات فراہم کرنا ہونگی،جس سے ایک جانب تو لوگوں کو رہائش کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی تو دوسری جانب شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے آباد کی جانب سے کم لاگت کی ہاﺅسنگ اسکیموں کے حوالے سے بھی آباد کی جانب سے تمام ممکنہ تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہید بینظیر بھٹو سستی بستی پروگرام کے تحت لوگوں کو جو مفت پلاٹ ملے ہیں ان کو مارگیج کرکے 6 لاکھ روپے میں دو کمرے کا گھر بناکر دے سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ان کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے فزیبلٹی بنا کر پیش کی جائے تاکہ اس کا بفورجائزہ لیکر اس پر عملدرآمد کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں۔ انہوں نے صوبہ میں ماڈل کچی بستی بنانے کی بھی ہدایت کی جس میں لوگوں کو تمام تر معیاری رہائش کی سہولیات مہیا کی جائیں اور اس میں ایک بہترین انفراسٹریکچر ہو اور ماڈل کچی آبادی میں فلیٹس تعمیر کرکے دیئے جائیں،جس میں تمام تربنیادی سہولتیں میسر ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

کراچی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے چیئرمین پی پی کے مطالبہ پر آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دے دیا، آرمی...