Tuesday, October 20, 2020
Home Trending عباسی شہید اسپتال میں سینئر سٹیزنز کلینک کا افتتا ح 30...

عباسی شہید اسپتال میں سینئر سٹیزنز کلینک کا افتتا ح 30 اکتوبر کو ہوگا

Empolyee of the Month News Pix 23-10-2014کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ جناح اسپتال، سول اسپتال، آئی اسپنسر اسپتال اور عباسی شہید اسپتال سمیت کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میںسینئر سٹیزنز کلینک قائم کئے جائینگے،جہاں سینئر سٹیزنز کے لئے خصو صی کاﺅ نٹرز ہوں گے، اور سینئر سٹی زنز کو طبی کے حصول میںانھیںخصو صی توجہ اورسہولت حا صل ہو گی،اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلا س میں کیا گیا، جس میںسینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکڑ سلمیٰ کوثر بلدیہ عظمی ، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمداور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عباسی شہید اسپتال میں سینئر سٹیزنز کلینک کا افتتا ح 30 اکتوبر کو کیا جا ئے گا۔
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کراچی میں پہلے سینئر سٹیزنز کلینک کا افتتاح کریں گے،اس موقع پر سینئر سٹیزنز کلینک پر متعین ڈاکڑز ، عملہ اور والنٹیر اور سینئر سٹی زنز کے لئے کام کر نے والی غیر سرکاری تنظیموں اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ بزرگ ہما رے معاثرہ کے معززافراد ہیں ان کی صحت کی بہتر دیکھ بھال معاثرہ کی اور صحت سے متعلق تمام ادروں اور اسپتالوں کی ذمہ داری ہے انھوں نے اسپتالوں کے ڈاکڑز، افسران، عملہ کے ارکان سے بھی کہاکہ وہ سینئر سٹیزنز کی عزت نفس کا خیال کریں اوران کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور ذمہ داری سمجھ کر انھیں بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

کراچی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے چیئرمین پی پی کے مطالبہ پر آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دے دیا، آرمی...

ایف آئی آر کےلئےناروا سلوک کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ

کراچی، کیپٹی صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر افسران دلبراشتہ ہیں، ایف آئی آر کے معاملے میں انتہائی ناروا سلوک کیا گیا،ایڈیشنل...