Saturday, October 24, 2020
Home Trending عبدالمجید خان فٹبال‘ ناصر اسپورٹس کی اگلے مرحلے میں پیش قدمی

عبدالمجید خان فٹبال‘ ناصر اسپورٹس کی اگلے مرحلے میں پیش قدمی

    abdul majeed khan memorialناصر اسپورٹس نے دو بار خسارے میں جانے کے باوجود نہ صرف دونوں بار شاندار کم بیک کیا بلکہ ٹائی بریکر پر 4-3سے فرینڈز کلب (سینٹرل) کو قابو کرکے آل کراچی عبدالمجید خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں اپنی جگہ مستحکم کرنے میں کامیاب رہی۔ وقفہ کے دوران عبدالعزیز، سابق نیشنل فٹبالرعبدالعزیز کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر سابق قومی کپتان محمد نقی خان، نائب صدر سینٹرل محمد شمیم، سیکریٹری کراچی یونائیٹڈ ریاض احمد، سیکریٹری ساو¿تھ مراد بخش، محمد عاکف، شوکت شہکی، محمد جمیل، عبدالکریم ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کی زیر نگرانی اور ایف سی روورز کے تعاون سے جاری ایونٹ میں فرینڈز کلب سینٹرل نے عفان کے ذریعے پہلے برتری حاصل کی جسے وقفہ سے قبل عمران نے برابری میں تبدیل کردیا۔ وقفہ پر مقابلہ 1-1سے برابر تھا۔ وقفہ کے بعد ایک بار پھر فرینڈز کلب کو برتری حاصل ہوگئی جب آصف نے اپنی ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا ۔ انتہائی آخری لمحات میں محسن نے زور دار کک کے ذریعے ناصر اسپورٹس کیلئے گول بناکر میچ کو ٹائی بریکر پر پہنچادیا جہاں ناصر اسپورٹس کی جانب سے عمران، محسن ،دانش اور سہیل نے درست نشانے بازی کی جبکہ فرینڈز کلب کیلئے آصف ، عفان اور صادق کھتری نے گیند کو جال کی جانب روانہ کیا۔ ریفری عدنان خان کے معاونین محمد فاروق اور محمد عابد جبکہ میچ کمشنر مطاہر حسین تھے۔کل (منگل) شہید ملت کورنگی کا سامنا نارتھ برادرز (سینٹرل) جبکہ (بدھ) کو ینگ عزیزآباد کا مقابلہ الواجد اسپورٹس گذری سے ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...