پیپلزپارٹی کے سینیٹر عبدالرحمن ملک نے بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگادیا، بلاول ہاوس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے ہیں ووٹ عزت دو لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں ووٹ کو پیسے دو، انہوں نے سینیٹ الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا سنا ہے گزشتہ الیکشن میں 50 کروڑ تک کی بولی گئی تھی، انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال سے چور چور کررہے تھے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی حکومت کو چور ثابت کردیا