Thursday, October 29, 2020
Home Trending شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں 6 افراد جاں بحق، 2...

شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Khi-firing.kooza_کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں 6افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نیوکراچی 5نمبر میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار دوافراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 70سالہ واجد خان ولد اصغر خان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 21سالہ عمیر ولد مشتاق شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے عباسی اسپتال پہنچایا گیا ،اس ضمن میں ایس ایچ او بلال کالونی شوکت اعوان کے مطابق متوفی نارتھ کراچی پاور ہاﺅس چورنگی کے رہائشی تھے۔اتحاد ٹاﺅن کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن نمبر7میں گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں گر کر 7سالہ سمیعہ دختر محمد مشتاق جاں بحق ہوگئی۔درخشاں کے علاقے سی ویو دو دریا کے مقام پر ریس لگاتے ہوئے 14سالہ آیان ولد رحیم موٹر سائیکل سلپ ہونے سے گر گیا جس کے سر پر گہری چوٹ لگی جس کو جناح اسپتال لایا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔اتحاد ٹاﺅن کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن خیبرچوک کے پاس تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سواسال کا بچہ وحیداللہ ولد نور محمد شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امدادکیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،معلوم ہوا ہے کہ متوفی بچہ اسی علاقے کارہائشی اور گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔ سعیدآباد کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں رات گئے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر 16 سالہ عابد ولد محمد عرفان نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،جس کی لاش کو اسپتال لایا گیا۔ڈاکس کے علاقے نیٹی جیٹی پل پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ،جس کے نتیجے میں 22سالہ عزیز ولد عبدالرحمن جاں بحق ہو گیا جبکہ 20سالہ عابد ولد غلام قادر کی حالت تشویشناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...