بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیسات سالہ بچے کے قتل کے ملزم کو سزائے موت

سات سالہ بچے کے قتل کے ملزم کو سزائے موت

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 7 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے ملزم کو سزائے موت سنادی ہے۔عدالت نے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پرملزم رضوان اللہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے حکم دیا جرمانے کی رقم ملزم مقتول بچے کے ورثا کو ادا کرے گا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے بلال کالونی میں گھرکے باہر کھیلتے ہوئے 7 سالہ بچے کو اغواکیا تھا، بچے کے اغوا کا مقدمہ 13 جولائی 2020 کو والد کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔اغوا کے 20 روز بعد بچے کی لاش کورنگی ندی سے ملی تھی اور ملزم مقتول بچے کا رشتے دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code