پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماورا حسین کی نانی انتقال کرگئیں، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی نانی کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکارہ ماورا حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ واحد انسان تھیں جن سے میں پنجابی میں بات کیا کرتی تھی، وہ مجھے ہر دوسرے دن فون کیا کرتی تھیں اور میں ہمیشہ انہیں کہتی تھی کہ آپ میرے لیے دعا کیا کریں اور وہ ہمیشہ یہی کہتی تھیں کہ میں کرتی ہوں۔ ماورا حسین نے بتایا کہ میری نانی بہت ہی سادہ اور معصوم تھیں، وہ ہمارے ساتھ لوڈو کھیلا کرتی تھیں اور ہمیشہ جیت جایا کرتی تھیں۔