Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں عدالت سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز سے شراب خانوں کی تفصیلات28ستمبر تک طلب...

سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز سے شراب خانوں کی تفصیلات28ستمبر تک طلب کر لیں

sindh-high-courtکراچی، سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز کو شراب خانوں کی تعداد، طلب، کھپت اور علاقوں کی مکمل تفصیلات 28 ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیاہے۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں شراب خانوں کے لائسنس کے اجراء میں بدعنوانیوں کے خلاف جامعہ مسجد گولیمار کے پیش امام محمدتسنیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ محکمہ ایکسائز جہاں چاہتا ہے شراب خانے کھلوا دیتا ہے۔ کوئی پوچھنے والانہیں ہے، کراچی میں اتنے غیرمسلم نہیں جتنے شراب خانے کھول دیے گئے ہیں۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صرف غیرمسلم آبادیوں میں شراب خانے کھولنے کی اجازت ہے۔عدالت نے شراب خانوں کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کر کے محکمہ ایکسائز کو شراب خانوں کی تعداد، طلب، کھپت اور علاقوں کی مکمل تفصیلات 28ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...