میٹرو بس منصوبے کیلیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری

Asian Development Bank ADBکراچی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے کراچی میٹرو بس منصوبے کیلئے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی۔ قرضے سے کراچی میں چھبیس کلومیٹر طویل میٹرو ریڈ لائن منصوبہ تعمیرکیاجائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق ریڈ لائن میٹرو بس کیلئے انتیس سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ ریڈ لائن منصوبہ کے تحت ساڑھے چھبیس کلومیٹر چھ رویہ شاہراہ بنائی جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے کراچی کی دس فیصد آبادی کو معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا ہو گی اور یومیہ تین لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک ریڈ لائن کے اطراف میں ماحول کی بہتری کیلئے چار کروڑ ڈالر کا قرض جبکہ ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top