ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی اورسابق صوبائی وزیرعادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ نجی ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کچھ دنوں سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے اور وہ پھیپھڑوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کی طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی عادل صدیقی کے انتقال کی تصدیق کی اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔