Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کا بلدیہ کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دورہ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کا بلدیہ کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دورہ

Karachi_Pakistanایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی اور سپرنٹینڈنگ انجینئر فضل محمود گل اور دیگرافسران کے ہمراہ بارش کے دوران ہنگامی دورے کرکے بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔واضح رہے کہ کراچی میںہونے والی بارش کے بعد محکمہ سالڈ ویسٹ اور دیگر متعلقہ عملہ رات بھرتعینات رہ کر نکاسی آب کا کام انجام دیتا رہا اور صبح تک سڑکیں کلیئر کردی گئیں۔ اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان اورمیونسپل کمشنر منظور حسین عباسی نے گذشتہ رات اور صبح گلشن اور جمشید زون کے مختلف علاقوںکا وزٹ کرکے نکاسی آب کے کا م کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جہاں جہاں پانی کھڑاتھا وہاںپمپینگ مشین کے ذریعے پانی نکالا گیا جبکہ یونیورسٹی روڈ پر اسٹوڈینٹ بریانی ،عثمانیہ ریسٹورینٹ اورنیپا چورنگی پرپمپینگ مشین کے ذریعے نکاسی آ ب کا کا م انجا م دیا گیا اور روڈ کلیئر کرادیا گیا ا س کے علا وہ برشنگ اور جھاڑو کے ذریعے بھی نکاسی آب کا کام انجام دیاگیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...