Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر شادی بیاہ کی تقریبات...

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی لگادی گئی

ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اخترفاروقی نKMC Sports complexے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر شادی بیاہ کی تقریبات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اے بی سی ڈی (ABCD)لان کے کنٹریکٹ ختم کرنے اور تفریحی مقامات اور اسپورٹس کمپلیکس میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں انہوں نے گزشتہ روز اچانک اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، اسپورٹس کمپلیکس میں لگائے گئے ٹینٹ کو دیکھ کر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن محمد ریحان خان کو ہدایت کی کہ اسپورٹس کمپلیکس کو شہریوں کے لئے کھیل کھود اور تفریح کی سہولیات کے لئے بنایا گیا تھا لہٰذا یہ اسی کام کے لئے استعمال میں لایا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ چاروں لان کے کنٹریکٹ جو نومبر میں ختم ہو رہے ہیں ان کی تجدید نہ کی جائے اور اسپورٹس کمپلیکس کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔ جہاں شہریوں کو بہترےن تفرےح اور کھےلوں کی سہولتےں فراہم کی جائےں، اےڈمنسٹرےٹر کراچی نے اسپورٹس کمپلیکس سے متصل لیڈیز جوکنگ پارک اور اسکیٹنگ ایریا کو فوری طور پر مرمت کرکے اسے خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کی بھی ہدایت دےتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی یہ کوشش ہے کہ شہریوں کو کھیل اور تفریح کے شعبے میں بھی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، اسپورٹس کمپلیکس کے ہونے والے تمام تعمیراتی کاموں میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ مختلف کھیلوں کے لئے فراہم کی گئی سہولیات پائیدار ثابت ہوں اور شہری طویل عرصے تک ان سے مستفید ہوتے رہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری اور شہریوں کا حق ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...