Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت محکمہ انسداد تجاوزات کی کارروائی، گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ سے...

محکمہ انسداد تجاوزات کی کارروائی، گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ سے کیبنز کو ہٹادیا گیا

kmc-buildingکراچی، بلدیہ عظمیٰ  کے ایڈمنسٹریٹر سجاد حسین عباسی اور محتسب اعلیٰ سندھ کے احکامات پر محکمہ انسداد تجاوزات نے گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ کے اطراف اور ایک خالی پلاٹ پر قائم غیر قانونی کیبنز کو ہٹادیا جس سے متعلقہ سڑک پر ٹریفک کی روانی میں بہتر ی آنے کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو آمدورفت کی سہولت میسر آئی، آپریشن کے دوران بعض افراد کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی، علاقہ مکینوں کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے درخواست کی گئی تھی کہ بڑے سائز کے کیبنز کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں دشواریاں ہورہی ہیں اس کے علاوہ یہاں پیدل چلنے والوں کو بھی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے درخواست گزار کی شکایت پر محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے کو تاکید کی کہ فوری طور پر یہاں قائم تمام تجاوزات کو ہٹایا جائے، اس آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات مظہر خان نے کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمود صدیقی، محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ اور علاقہ پولیس کے اہلکار موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...