ايڈمنسٹريٹر کراچی افتخار شلوانی کے بيک وقت 2 عہدے رکھنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ ميں درخواست دائر کر دی گئی، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ اور سندھ حکومت سميت ديگر فريقين کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جنوری کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کر لیا، واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کی مدت پوری ہونے کے بعد سندھ حکومت نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو اضافی چارج دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعنیات کیا۔