ماہر قانون اور وکلا تحریک کے کارکن عاقل لودھی ایڈووکیٹ کورونا کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ 20 نومبر کو بعد نماز جمعہ مسجد صدیق اکبر نزد مرزا سی این جی اسٹیشن بلاک 14 گلستان جوہر کراچی میں ادا کی جائےگی۔ عاقل لودھی بار کی سیاست میں بھی بھر پور سرگرم رہے وہ ہمیشہ نوجوانوں کو بڑی اہمیت دیتے تھے یہی وجہ تھی کہ اس سال ہونے والے سندھ بار کونسل کے الیکشن میں جمع شدہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر نوجوان وکلا کو بار کی سیاست میں راستہ دینے کا اعلان کیا تھا۔