Saturday, October 24, 2020
Home Trending وقت نے ثابت کردیا تلوار یاگولی سے نظریہ نہیں مرتا ،آفاق احمد

وقت نے ثابت کردیا تلوار یاگولی سے نظریہ نہیں مرتا ،آفاق احمد

Afaq Ahmed 2مہاجر قومی ومومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی حج کی ادائیگی کے بعد سے مبارکباد کیلئے آنے والوں کا تانتا بندا ہوا ہے ۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر مبارکباد دینے کیلئے آنے والے مختلف سیکٹر کے کارکنان ، عہدیداران اور ہمدردوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آفاق احمد نے کہاکہ کسی بھی فرض کی ادائیگی قربانی مانگتی ہے ،آج قوم مایوسی کے اندھیروں میں گھری ہوئی ہے ، ہماری مائیں بہنیںاور بیٹیاں گھر کی کفالت کیلئے گھر کی دہلیز پار کرنے پر مجبور ہیں ایک بھائی دوسرے بھائی سے خوفزدہ ہے ،بہنوں کے آنچل کی حفاظت قوم کو متحدکرکے مایوسی کے اندھیروں سے نکالنا ہمارا فرض ہے کارکنان مہاجر قوم کے اجتماعی مفاد کی خاطر اپنے ذاتی مفاد کو قربان کرنے کا عزم کریں اور جدوجہد کو اس یقین کے ساتھ جاری رکھیں کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے ۔ آفاق احمد نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ مہاجر شہداءکا لہو رائیگا ںنہیں جائیگا اور جلد پوری قوم دوبارہ مہاجر پرچم تلے متحد ہوگی ۔چیئرمین آفاق احمد نے کہاآج پھر سے گلی کوچوں میں مہاجر نعروں کی گونج حق و سچ کی فتح ہے ،وقت نے ثابت کردیا کہ تلوار یاگولی سے نظریہ نہیں مرتا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...