Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے آفاق کے زیر اہتما م’یوم اساتذہ‘کی تقریب کا انعقاد

آفاق کے زیر اہتما م’یوم اساتذہ‘کی تقریب کا انعقاد

afaqکراچی، ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق)کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ منایا گیا،کراچی یو نیورسٹی آرٹس آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی انوار احمد زئی نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا سرمایہءافتخار ہیں ۔ آپ لوگ اپنی ذمہ داری اور مقام کا صحیح شعور حاصل کریں آپ پیشہ ءپیغمبری سے وابستہ ہیں ۔ اپنی پیشہ وار انہ صلاحیتوں میں اضافہ کریں انھوں نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد پورے خاندان بلکہ نسل پر اثر انداز ہو سکتا ہے تدریس سے وابستہ افراد کی ذرا سی کوتاہی طلبہ پر برے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ انہوں نے تقریر کے اختتام پر آفاق کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ میں آفاق کا مداح ہوں اور اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،جبکہ ریجنل ہیڈ اطہر پاشا نے آ فاق کا تعارف پیش کیا ۔تقریب میں 300 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی جس میں 100بہترین اساتذہ کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔اپنی زندگی کا بڑا حصہ تدریس میں گذارنے والے اساتذہ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...