Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے آفاق کے زیر اہتما م کراچی ایسٹ کے اسکولز پرنسپل کنونشن...

آفاق کے زیر اہتما م کراچی ایسٹ کے اسکولز پرنسپل کنونشن کا انعقاد

afaq2

کراچی،ایسو سی ایش فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق)کے زیر اہتما م کراچی ایسٹ کے اسکولوں کے پرنسپل کے لئے کنونشن کا اہتما م کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ  کے اسکولوں کے300سے زائد پرنسپلوں کے علاوہ سینئر ٹیچرز سمیت اسکول مالکان اور کوآرڈینٹرز بھی شریک ہوئے۔ آفاق کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شاہد وارثی نے اسکول مینجمنٹ سے لے کر کورس پلاننگ، ٹیچرز ٹریننگ سے اسکول و کلاس کے ماحول سے لے کر مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی اور شرکاءکے سوالات کے جوابات دیئے ۔

شاہد وارثی کاکہنا تھا کہ ہم میں اکثر کو یہی نہیںمعلوم کو ہمارا سکول سال میں کتنے دن کھلا رہا اور ان میں بھی کتنے روز پڑھائی ہوئی ، انہوںنے کہاکہ ایک محتاط انداز کے مطابق شہر کا کوئی اسکول بھی 6ماہ یعنی 180روز سے زائد نہیں کھلتا اور اس میں بھی اگر 30روز سالانہ ، ششماہی اور سہ ماہی امتحانات اور ٹیسٹوں کے نکال دیے جائیں تو 150روز سے زیادہ پڑھائی کہیں نہیں ہوتی ۔جب ہمیں یہی نہیں پتہ ہوگا کہ پڑھائی کتنے دن ہونی ہے کورس پلاننگ کیسے ہو گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب کورس پلان کرتے وقت یہ مد نظر رکھا جائے کہ ایک سال کی پلاننگ اور 150دن کی پلاننگ مختلف ہوتی ہے ۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آفاق نے شرکاءسے یہ بھی کہا کہ اب آپ یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ ایک مضمون کو سال میں کتنے گھنٹے پڑھایا جاتا ہے جو کہ ایک سو گھنٹے سے زائد کسی صورت نہیں ہوتا اور اب ہم یہ معلوم ہو کہ ہم نے مذکورہ کورس پڑھا کر طلباءکی صلاحیت میں کیا اضافہ کرنا ہے تو یقیناہمیں اس کی فکر بھی ہوگی ۔انہوںنے یہ بھی کہاکہ ماہانہ منصوبہ بندی کی بجائے اکیڈمک کلینڈر پلان کیا جائے کہ ہمارے پاس ورکنگ ڈےز کتنے ہیں اور ہمیں کیا کیا پڑھانا اور ہمیں معلوم ہونا چاہے کہ ہمیں سال کے اس حصے میں کس مضمون کا کیا حصہ بچوں کو پڑھانا ہے اور اس کے نتیجے مین ان بچوںمیں کیا صلاحیت پیدا ہو گی ۔ایک اور اہم مسئلے کی جانب نشاندہی کراتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ جب ہم روز مرہ کا ٹائم ٹیبل بناتے ہیں تو 2پیریڈز کے درمیان وقفہ نہیں دیتے یعنی اگر پہلا پیریڈ 8:45پر ختم ہو رہا ہے تو دوسرا پیریڈ شروع ہونے کا وقت بھی یہی ہوتا ہے جس پر کسی بھی طور عملدرآمد نہیں ہو سکتا یعنی ہمیںاس میں بھی 4سے5منٹ کا مارجن رکھنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ معیار تعلیم کی بہتری کے لئے پرنسپل اور ٹیچرز کی مسلسل تربیت بہت زیادہ ضروری ہے ، اس سلسلے میں پرنسپل کا وژنری ہونا بہت ضروری ہے اور اگر کچھ کرنے کی لگن ہو تو ہم اپنے متعین کردہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اسکول کو بہتر بنانے کے لئے بلڈنگ اور فرنیچر سے زیادہ اہم استاد، پرنسل، طلباءاور ان کے والدین ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر لرننگ (leraning)نہیں ہوگی تو کمائی (earning) بھی نہیں ہو گی ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اسکو ل کی کامیابی یا ناکامی کی ذمہ داری ٹیچرز پر صرف15فی صد عائد ہوتی ہے باقی مسئلہ تو نظام (system)کا ہوتاہے ، اسکول کو بہتر بنانے کے لئے اس کا نظام بہتر بنانا ہو گا جس کے آفاق کا تعاون آپ لوگوں کو ہر وقت درکار ہے ۔ ایک اور سوال کہ ٹیچرز کو ہم ٹریینگ دیں تو وہ زیادہ تنخواہ پر دوسرے اسکول میں چلے جاتے ہیں کہ جواب میں شاہد وارثی نے کہاکہ کوئی بھی ٹیچر اسکول صرف تنخواہ کی وجہ سے نہیں چھوڑتے اس میں اسکول کے ماحول کا بھی عمل دخل ہوتا ہے انہوںنے کہاکہ اس سے پہلے کہ وہ تربیت یافتہ ٹیچر چھوڑ کر جانے لگے آپ اس کی تنخواہ میں اضافہ کردیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ اگر تمام اسکول ٹیچرز کی تربیت پر زور دیں گے تو زیادہ تر اساتذہ تربت یافتہ ہو ں گے اور اگر تربیت یافتہ ٹیچر چھوڑ کر جائے تو اس کی جگہ تربیت یافتہ ٹیچر ہی آئے گا۔

شرکاءکی جانب سے آفاق کو کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد کی پیش گئی اور مختلف تجاویز بھی دی گئیں ، اس موقع پر آفاق ریجنل ڈائریکٹر ایسٹ اطہر پاشا بھی موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...