آفاق احمدآج اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

affaq ahmedکراچی مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد آج ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ اپنی پارٹی پالیسی سمیت 19 مئی کو کئے جانے والے جلسے کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مہاجر قومی موومنٹ کے ساتھ جاری کم وبیش 25 سال سے جاری سیاسی تناؤ کوختم کرنے پر غور کا فیصلہ کیا تھا جس کے جواب میں آج آفاق احمد اپنی رہائش گاہ پر ایک اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں جس کا مقصد چیئرمین حقیقی کی جانب سے پارٹی پالیسی وضع کرنے کے ساتھ 19 مئی کو ایم کیو ایم حقیقی کے تحت ہونے والے جلسے کے اغراض ومقاصد بیان کرنا ہیں ۔سیاسی مبصرین کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اس اہم فیصلے کے کراچی میں دوررس اثرات مرتب ہوںگے تاہم ایم کیو ایم کے مطابق مذاکرات کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top