Thursday, October 22, 2020
Home Trending غیر قانونی طور پر مقیم 20لاکھ افغان مہاجرین کو نکالنے کا فیصلہ...

غیر قانونی طور پر مقیم 20لاکھ افغان مہاجرین کو نکالنے کا فیصلہ

Afghan Immigrantsسندھ حکومت نے کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم 20لاکھ افغان مہاجرین کو نکالنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ ان غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف آپریشن جلد شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے رپورٹ میں کہا کہ شہر میں ہونے والی دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، اغواءبرائے تاوان ، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور دیگر ممالک کے باشندے شامل ہیں خاص طور پر شہر میں افغانیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو امن خراب کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ رپورٹ ملنے کے بعد افغانیوں کو شہر سے نکالنے اور ان کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو قومی ایکشن پلان کا حصہ بنانے کے فیصلے کے بعد اب آپریشن کا سلسلہ صوبے بھر میں یونین کونسل سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں حتمی اعلان پیر کو کراچی میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے غیر معمولی اجلاس میں کیا جائے گا۔
اجلاس کے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے تفصیلی بریفنگ تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کو موثر بنانے کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں سے بھر پور تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف بھی آپریشن تیز کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ اس کے علاوہ سندھ سے ملنے والے دیگر سرحدی علاقوں پر چیکنگ کا نظام موثر بنانے اور اسکریننگ کا نظام نصب کرنے کے ساتھ ان علاقوں میں پولیس کے ساتھ رینجرز کو چوکیاں بھی قائم کرنے پر حکومت سندھ زور دے رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں پہلے مرحلے میں تمام کالعدم تنظیموں اور اس نوعیت کے دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جب کہ قومی ایکشن پلان کے تحت تمام صوبائی قوانین میں ترامیم وغیرہ ہو جانے کے بعددوسرے مرحلے میں سیاسی چھتری تلے پناہ لینے والے دہشت گردوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کا کراچی میں مضبوط نیٹ ورک ہے ، لیکن سندھ کے دیگر شہروں جن میں حیدر آباد ، سکھر ، نوابشاہ، میرپور خاص، اور دیگر بڑے شہروں میں بھی کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک موجود ہے اس لئے قومی ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں ، غیر قانونی اسلحہ، تارکین وطن اور مفرور ملزمان کے لئے صوبے بھر میں یونین کونسل سطح تک آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے اور اس پر مرحلہ وار عملدر آمد کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صفدر کی گرفتاری، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی، سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کے لئے سعید غنی کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی قائم...

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...