Thursday, October 22, 2020
Home Trending سندھ سے 27 لاکھ افغان مہاجررواں برس واپس بھیجنے کا اعلان

سندھ سے 27 لاکھ افغان مہاجررواں برس واپس بھیجنے کا اعلان

Police320x180کراچی، صوبائی سیکریٹری داخلہ عبدالکبیر قاضی نے کہا ہے کہ سندھ میں 27 لاکھ افغان مہاجریں ہیں،اسی سال پاکستان سے واپس بھیج دیا جائیگا،صوبے میں اب کوئی مدرسہ، مسجد، عبادت گاہ اجازت کے بغیر نہیں بن سکے گی، اس کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں۔ دہشتگردی میں ملوث ملزمان کیلئے جیل بھی الگ ہوگی۔ آج صوبائی اپیکس کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری داخلہ عبدالکبیر قاضی کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے نادرا کے ساتھ کرائم ٹریکنگ کا معاہدہ کرلیا ہے ، جس کے ذریعے جرائم میں ملوث افراد کا ڈیٹا رکھا جاسکے گا جبکہ صوبے میں انسداد دہشتگردی کا محکمہ بھی قائم کردیا گیا ہے، جس کا مرکز کراچی میں ہوگادہشتگردوں کو رکھنے کیلئے الگ جیل کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشتگردی کے دفاتر قائم کیے جائینگے،جس کا مرکز کراچی ہوگا جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں ریجنل مراکز ہونگے ۔ اجلاس میں فغان مہاجرین کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ان کے کیمپ شہر سے باہر منتقل کیے جائینگے ۔ اس کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ صوبے میں کوئی مدرسہ، مسجد، یا عبادت گاہ اجازت کے بغیر نہیں بن سکے گی اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کی جائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...