Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے دیہی خواتین تحفظ اورانصاف سے محروم ہیں،ڈاکٹر فوزیہ

دیہی خواتین تحفظ اورانصاف سے محروم ہیں،ڈاکٹر فوزیہ

15-10-2016کراچی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ دیہاتوں میں خواتین سماجی و معاشی تحفظ اورانصاف سے محروم ہیں ۔پاکستان میں دیہی خواتین کی گھروں اور کھیتوں میں بیک وقت خدمات کو نظرانداز کیا جاتا ہے اور وہ اجرت سے بھی محروم رہتی ہیں۔دیہی خواتین کی تعلیم اور فلاح و بہبود ڈاکٹر عافیہ کا خواب تھا۔عافیہ موومنٹ قوم کی بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ خواتین کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا عافیہ موومنٹ کا مشن ہے۔ شہروں کی طرح دیہات میں بھی خواتین عافیہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ عافیہ موومنٹ کے زیر اہتمام ’’دیہاتی خواتین کے عالمی دن‘‘ اور ’’سانحہ کارساز‘‘ کے 9 سال مکمل ہونے کے موقع پرڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے کراچی پریس کلب پر86 روزہ’’ ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کی شرکاء نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ سانحہ کارساز پاکستان کی قومی تاریخ کا المیہ ہے ۔سانحہ کارساز کے بعد 27دسمبر کا سانحہ اس سے بھی بڑا سانحہ تھا۔ جب ملک کی 2 مرتبہ منتخب وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کو ایک عشرہ گذرنے کے باوجود انصاف نہیں مل سکاتو اس سے دیہاتوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...