Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے حکمرانوں کی بے حسی پرعافیہ سے شرمندہ ہیں،پروفیسرعنایت

حکمرانوں کی بے حسی پرعافیہ سے شرمندہ ہیں،پروفیسرعنایت

18-10-2016کراچی معروف بزرگ شاعراور ماہرتعلیم پروفیسر عنایت علی خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بے حسی پرعافیہ ہم تجھ سے شرمندہ ہیں۔ سیاستدان ذاتی اور پارٹی مفاد کیلئے توآپس میں مل جاتے ہیں، راتوں رات اتحاد بھی قائم ہوجاتے ہیں لیکن بے گناہ بیٹی کی رہائی کیلئے شدیدبے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر86 روزہ’’ ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کے 31ویں روز بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر عنایت علی خان نے کہا کہ عافیہ کا امریکی جیل میں گزرنے والا ہردن قوم کی بیٹیوں کی بے حرمتی ہے۔مجھے قوم کی ہربیٹی کے چہرے میں عافیہ کا چہرہ نظر آتا ہے۔ کیا وزیراعظم نواز شریف کو اپنی بیٹی مریم کے چہرے میں عافیہ کی بیٹی مریم کا چہرہ نظر نہیں آتا ؟پاکستانی شہری ہونے کے ناطے عافیہ تحفظ کا آئینی حق رکھتی ہے۔انہوں نے امریکی صدر باراک اوبامہ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ اپنی مدت مکمل ہونے سے پہلے عافیہ کی رہائی کی صورت میں پاکستانی قوم کوتحفہ دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...