Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے کی مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر فوزیہ

پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے کی مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر فوزیہ

26-10-2016-bکراچی عافیہ موومنٹ کی رہنماڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عافیہ کے اہلخانہ اور پوری قوم دہشت گردی سے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ عافیہ کی فیملی دہشت گردی سے متاثرین کے درد کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہے۔انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی کیلئے کراچی پریس کلب پر 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ 38 دن بھی جاری رہا۔ علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کے شرکاء نے کوئٹہ دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہم دنیا کے امن کیلئے بھاری قیمت اداکررہے ہیں جس کا عالمی سطح پر اعتراف اور پاکستانیوں کے دکھوں کا مداوا کیا جانا چاہئے۔ڈاکٹر عافیہ کو ناکردہ گناہوں کی سزادی جا رہی ہے۔اس کی وطن واپسی قوم کا مورال بلند کرنے اور قیام امن کیلئے جاری کوششوں کو تقویت پہنچانے کا سبب بنے گی۔ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ میں شریک عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں عذرا امجد، اسماء بلوچ، رواحہ عالم، نور خاتون، کرن سہیل،نجمہ بی بی، روبینہ ابراہیم ، مقدس غلام رسول، فوزیہ ابراہیم ، عروج فاطمہ، عدنان بھٹی و دیگر نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے تلاوت قرآن مجد اورامام حسین ہمدم نے خصوصی دعا کرائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...