Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے،نعیم شیخ

ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے،نعیم شیخ

26-10-2016-bکراچی پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنمانعیم شیخ نے کہا ہے کہ بے گناہی کے ثبوتوں کے باوجودقوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کاامریکی جیل میں رہنا ملکی وقار کے منافی ہے۔ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں پراسرار خاموشی ختم کرے۔وزیراعظم نواز شریف قوم کو لارے لپے دینا بند کریں اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کریں ۔ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے معاملے میں پوری قوم متحد اور یک آواز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی کیلئے کراچی پریس کلب پر 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نعیم شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی،پانامہ لیکس اسکینڈل اور وعدہ خلافیوں کے باعث قوم کا اعتماد کھوچکی ہے۔ تحریک انصاف نواز شریف کو قانونی وزیراعظم تسلیم نہیں کرتی۔ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی سیاسی نہیں خالص انسانی حقوق کا معاملہ ہے اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں۔ نعیم شیخ نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے اپیل کی کہ عافیہ کو رہا کرکے پاکستانی عوام کو خیرسگالی کا پیغام دیں۔عافیہ موومنٹ کی رضاکار عذرا امجد، اسماء بلوچ، رواحہ عالم، نور خاتون، کرن سہیل،نجمہ بی بی، روبینہ ابراہیم ، مقدس غلام رسول، فوزیہ ابراہیم ، عروج فاطمہ، امام حسین ہمدم و دیگرنے بھوک ہڑتالی کیمپ کے 39 ویں دن بھی ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے تلاوت کلام پاک، ذکرواذکار اور دعائوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...