Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

عوام عافیہ کے وارث ہیں، حکمران لاوارث نہ سمجھیں،عذراامجد

12-11-2016کراچی یہ بات کتنی عجیب ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے حکمرانوں سے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ حکمران اپنی اور قوم کی بیٹیوں کے درمیان فرق کررہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم کی طرح عافیہ کو بھی تحفظ دیں۔قوم کی بیٹیوں کو لاوارث نہ سمجھیں۔ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب پر ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کی انچارج عذرا امجد نے احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس کا کوئی نہیں ہوتا، اس کاخدا ہوتا ہے۔ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام عافیہ کے وارث ہیں۔ ہم عافیہ کی وطن واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حکمران اور ارباب اختیار اپنا آئینی اور قومی فریضہ ادا کریں۔عوام کو لاوارث نہ سمجھیں ۔عافیہ رہائی کیمپ اور مظاہرے کے شرکاء نے حکومت سے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے 56 ویں دن بھی ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے عافیہ موومنٹ کی رضاکاروں عذرا امجد،ساجدہ پروین، کلثوم نواز، بسمہ ہارون، ارم حنیف، مہرالنساء ، نوراسلم، نجمہ ابراہیم، فوزیہ ابراہیم، امیر بی بی، تسلیم غلام رسول، عابدہ پروین،عدنان بھٹی، امام حسین ہمدم و دیگرنے تلاوت کلام پاک، ذکرواذکار اور دعائوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔

Open chat