Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ے چودہ سال مکمل ہونے پرعافیہ موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب...

ے چودہ سال مکمل ہونے پرعافیہ موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

aafia2کراچی، پریس کلب کے سامنے جمعہ، 11 ستمبرکو احتجاجی مظاہرین کے شرکاء نے قوم کی بیٹی اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 9/11 کی بربریت کے متاثرین میں سے ایک متاثرہ خاتون قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق، عافیہ موومنٹ کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے9/11 کے واقعہ کو چودہ سال مکمل ہونے کے موقع پر کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور9/11 کی بربریت کی شکار ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور دیگر قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرہ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 9/11مسلمان کے قتل عام کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے مکمل طور پر ایک من گھڑت ڈرامہ تھا۔ انہوں نے اس نام نہاد واقعہ کو ہٹلر سے منسوب ہولوکاسٹ سے بڑا انسانی تاریخ کا سوانگ قراردیا۔اس موقع پر عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ9/11پر پوری دنیا نے امریکی قوم کے ساتھ گہری ہمدردی و اظہاریکجہتی اور واقعہ کی شدید مذمت کی تھی لیکن امریکی قیادت نے جواب میں پوری دنیا کو بھیانک جنگوں اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کرکے اس دن کو انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن بنادیا۔انہوں نے کہا کہ اس سیاہ دن کے نتیجے میںنہ صرف عافیہ بلکہ دوسرے ہزاروں معصوم لوگوں کو بربریت کی انتہا کرتے ہوئے گوانتاناموبے، بگرام اور سی آئی اے کے جدید دور کے حراستی کیمپوں کی جیل بھیج دیا گیااور امریکی انتظامیہ 9/11کی آڑ میں جرمن نازیوں کے مظالم پر سبقت لے گئی۔ڈاکٹرفوزیہ نے کہا کہ مستقبل کے آزاد مورخین جب ان زندہ لاشوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میںتاریخ لکھیں گے تو امریکی نسلوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9/11 نے امریکہ کو دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا چیمپئن بنادیا ہے اور ان کے ہاتھ لاتعداد معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔مظاہرین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور 9/11کے سیاہ دن کے دوسرے معصوم متاثرین کورہا کرنے کا مطالبہ کیا۔9/11 انسانیت کے خلاف ایک سنگین سازش اور تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کیلئے ایک امریکی ایک لچر پن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ بالآخر سچ کو غالب اور ثابت کرے گی اورجھوٹ، قتل و غارت گری، جنگیں، پابندیاں اور شرمناک پروپیگنڈہ سچ کو دبانہیں سکے گا اور آج یا کل پوری دنیا کو 9/11 ڈرامہ کی حقیقت کے بارے میں پتہ چل جائے گا لیکن اس وقت تک امریکیوںکیلئے خود کو ایک قابل احترام قوم کے طورپر اعزازا بچانے کیلئے بہت دیر ہو چکی ہو گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...