Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی وطن واپسی کے حوالے سے دائر آئینی پٹیشن کی...

ڈاکٹر عافیہ صدیقی وطن واپسی کے حوالے سے دائر آئینی پٹیشن کی سماعت 9 اکتوبرہوگی

Aafia-Siddiquiکراچی، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی زندگی، صحت اور وطن واپسی کے حوالے سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر آئینی پٹیشن WP-10727/2015 کی سماعت بروز جمعہ 9 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر ساجد قریشی ایڈوکیٹ کے توسط سے آئینی پٹیشن میں وفاق پاکستان کے حوالے سے وزارت امورخارجہ کے سیکریٹری اعزاز چوہدری،وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی اور خارجہ امور جناب سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی وزارت خارجہ طارق فاطمی ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور وزیراعظم کے دفتر/ سیکریٹریٹ کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی صحت، زندگی اور وطن واپسی کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کیا جائے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ان کے اہلخانہ سے گذشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے ٹیلی فون پر بات تک نہیں کرائی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ ان کی زندگی اور صحت کے حوالے سے سخت تشویش میں مبتلا ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...