Saturday, October 31, 2020
Home کھیل ریکارڈز کے کھلاڑی آفریدی دوسری مرتبہ ٹاپ 5 تیز بیٹسمینوں میں شامل

ریکارڈز کے کھلاڑی آفریدی دوسری مرتبہ ٹاپ 5 تیز بیٹسمینوں میں شامل

shahid afridiویلنگٹن: قومی ٹیم کے بوم بوم اور کرکٹ کے شائقین نوجوانوں، بچوں، بڑوں اور خواتین میں یکساں مقبول ہیرو شاہد خان آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 67 رنز 231.03 کی اوسط سے اسکور کیے۔ جس کے بعد آل راؤنڈر کا نام زیادہ تیزی کے ساتھ رنز بنانے والے ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں دوسری مرتبہ درج ہوگیا۔یہ ایک روزہ میچوں میں 8 ویں نمبر پر کھیلنے والے کھلاڑیوں میں دوسرا بڑا اوسط اسکور ہے۔5 تیز ترین بیٹسمینوں کی اس لسٹ میں آل راؤنڈر بوم بوم کا نام تیسری مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روز قبل ہونے والے میچ میں شاہد آفریدی اور دیگر بلے بازوں کی اننگز کے اسٹرائیک ریٹ میں 177.97 کا واضح فرق نظر آیا جو کسی بھی ایک روزہ اننگز میں چوتھا غیر معمولی فرق تھا۔ سائوتھ افریقا کے اے بی ڈی ویلیئر اس تیز ترین بیٹسمینوں کی لسٹ میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف محض 44 گیندوں پر 149 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...