Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت قانونی تقاضے پورا کرکے جمع کرائے جانےوالے بلوں کی بروقت ادائیگی...

قانونی تقاضے پورا کرکے جمع کرائے جانےوالے بلوں کی بروقت ادائیگی کی جارہی ہے ، اے جی سندھ

karachiترجمان اکاﺅنٹنٹ جنرل سندھ نے تمام سرکاری محکموں بالخصوص مختلف سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو کہا ہے کہ وہ ادائیگیوں کے لئے بھیجے گئے بلوں کو ایس پی پی آر اے 2010 ء( ترمیم 2013 ) پر سختی سے عمل اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جمع کرائیں ۔ترجمان نے کہا کہ نامکمل کاغذات اور قانون کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے والے بلز کی ادائیگی نہیں کی جاسکتی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اے جی سندھ سے رابطہ کیا گیا لیکن قانون کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے والے بلوں کو واپس کردیا گیا ۔ ترجمان نے محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی کہ اپنے بلز قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جمع کرائیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ اے جی سندھ کو محکمہ خزانہ سے ادائیگیوں کی رقم تاحال منتقل نہیں ہوئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...