Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم نیب سندھ کا آغا مقصود عباس کے خلاف گھیرا تنگ، محکمہ...

نیب سندھ کا آغا مقصود عباس کے خلاف گھیرا تنگ، محکمہ بلدیات سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

Sindh Nabکراچی،ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ روپے لیکن شاہانہ ٹھاٹ باٹ کے مالک ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی آغا مقصود عباس کے خلاف نیب سندھ نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے محکمہ بلدیات سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ محکمہ بلدیات کے ریکارڈ کے مطابق گریڈ 20 کے سرکاری افسر کے ظاہر شدہ اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 19 لاکھ 40 ہزار روپے ہے جبکہ ذرائع کے مطابق آغا مقصود عباس کے خفیہ اثاثوں کی مالیت کئی ارب روپے ہے۔آغا مقصود کی کار کی مالیت 15 لاکھ روپے جبکہ گھر میں 5لاکھ 57ہزار روپے کا فرنیچر اور دیگر سامان موجود ہے۔ زیورات کی مالیت 2 لاکھ ایک ہزار روپے جبکہ آغا مقصود عباس کے ایک فارن کرنسی اکائونٹ سمیت 4اکائونٹ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔2012 میں الائیڈ بینک سوک سینٹر برانچ میں 13 لاکھ 21ہزار 555 روپے، میزان بینک بلاول ہائوس برانچ کے اکائونٹ میں 16 لاکھ 89 ہزار 909 روپے، میزان بینک بلاول ہاس برانچ کے ایک اور اکائونٹ میں 2 کروڑ 35لاکھ 26ہزار 83 روپے تھے جبکہ میزان بینک کے فارن کرنسی اکائونٹ میں30ہزار امریکی ڈالر بھی ظاہر کیے گئے ہیں ۔آغا مقصود عباس پر شہید بے نظیر بھٹو ٹائونز پراجیکٹ میں کروڑوں روپے اور ایک ہزار ایکڑ سے زائد اراضی میں گڑبڑ کرنے کے الزامات ہیں۔ آغا مقصود کے سندھ بلڈنگ کنٹرول کے سابق ڈی جی منظور قادر کاکا سے قریبی تعلقات ہیں۔ منظور قادر کاکا کو رقوم کے لین دین، عمارتوں کی غیرقانونی ریگولرائزیشن اور کرپشن کے دیگر معاملات میں آغا مقصود پر ہی اعتبار تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...