Monday, October 26, 2020
Home Trending تحریک انصاف کا جلسہ پیپلزپارٹی کیلئے کوئی چیلنج نہیں، آغا سراج درانی

تحریک انصاف کا جلسہ پیپلزپارٹی کیلئے کوئی چیلنج نہیں، آغا سراج درانی

Siraj Durraniاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لاڑکانہ میں جلسہ کرے اسے اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو رکن اسمبلی میں اپنے علاقے کی بات نہیں کرتا اسے رکن رہنے کا حق نہیں۔ شہلا رضا نے کہا کہ طالبان میں ہمت نہیں کہ مجھے دھمکیاں دیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا جلسہ پیپلزپارٹی کے لیے کوئی چیلنج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ جلسوں میں نہیں انتخابات میں ہوتا ہے۔ ارباب غلام رحیم نااہل آدمی ہیں اسمبلی میں نہیں آتے۔ اگرچاہیں تو ارباب غلام رحیم کو اسمبلی سے ہٹاسکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کریں گے۔ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ تنقید خان لاڑکانہ آکر اپنا منشور بتائیں۔ عمران خان لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے منشور کا صفحہ بائیس پڑھ کر سنادیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں جلسہ کرنا تحریک انصاف کا حق ہے سندھ کے لوگ کبھی غلام نہیں رہے۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے دماغ کی دہی کا فارمولا بھی بتادیا۔ دماغ کی دہی غیرپارلیمانی لفظ نہیں، میں نے کیمسٹری پڑھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...