Wednesday, October 21, 2020
Home Trending سندھ کی طرف کوئی مائی کا لال میلی آنکھ سے بھی نہیں...

سندھ کی طرف کوئی مائی کا لال میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا،اسپیکر سندھ اسمبلی

Agha-Siraj-durraniپیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے 18اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے سندھ میں گاڑیاں کم پڑ گئیں ، ناراض جیالوں سے معافی مانگنے کے بعد ضلعی صدر بابل خان بھیو اوراسپیکر سندھ اسمبلی و ڈویژنل صدرآغا سراج درانی نے بھی ناراض جیالوںسے معافی مانگی۔ آغا سراج درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کی شہادت کے بعد چیرمین آصف علی زرداری نے پاکستان کپے کا نعرہ لگایا اور پی پی قیادت 5سال تک سنبھالی اور اپنا کیا ہوا وعدہ کارکنان سے پورا کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دی، ابھی اس نوجوان قیادت نے آتے ہی مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈے سوں کا نعرہ لگا کر سندھ دشمنوں کو خبردار کردیا ہے کہ سندھ کی طرف کوئی مائی کا لال میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا، اگر کارکن ایک دوسرے سے ناراض ہیں وہ بھی ایک دوسرے کو معاف کردیں ِ، کیونکہ ہمارے لیڈر بلاول بھٹو زرداری 18آکتوبر پر شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ادھورے صفر کو مکمل کرنے کےلیئے مزارِ قائد جارہے ہیں، غریب عوام کا درد شہید بھٹوز کی طرح بلاول بھٹو زرداری میں بھی پایا جاتا ہے، پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی کے پاس بھی عوام کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کا پروگرام نہیں ہے، لیڈروں کی عمریں نہیں دیکھی جاتی، بلکہ صلاحیت پرکھی جاتی ہے، بلاول میں اپنے نانا اور والدہ والا جذبہ موجود ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں مکمل نظم و ضبط کا خیال رکھا جاتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی,کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور...

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...